ہیڈلائنز


قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کی مشاورتی بیٹھک

Written by | روزنامہ بشارت

اسلا م آباد: پاناما لیکس کے معاملے پر آج قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل حکومت نے بھی اپوزیشن کے خلاف کمر کس لی۔ حکومتی رفقاء کا کہنا ہے کہ اگر مخالفین نے نرمی کو کمزوری سمجھا تو انہیں سخت جواب دیا جائے۔

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل  وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کی مشاورتی بیٹھک میں وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء ، قریبی رفقاء اور قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو آج ایوان میں کی جانے والی تقریر پر بھی اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ آج اپوزیشن کے خلاف ایوان میں کیا حکمت عملی ہوگی۔ شرکاء نے یہ فیصلہ کیا کہ اپوزیشن نے جیسا رویہ اختیار کیا ویسا ہی ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ  کوئی بھول میں نہ رہے، وزیراعظم ایوان میں  سات سوالوں کے جواب نہیں دیں گے۔

حکومتی ٹیم کے اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الزامات کی سیاست کررہی ہے، اگرسیاسی مخالفین حکومت کی نرمی کو کمزوری سمجھیں تو انہیں سخت جواب دیا جائے

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ