ہیڈلائنز


جماعت اسلامی رہنما کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قتل کیس میں بیرون ملک فرار ہونے والے دو ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، ایف ائی اے حکام نے ملزمان کو راولپنڈی کے تھانہ وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی طاہر کے قتل میں ملوث ملزمان عمر اعجاز اور محمد علی واردات کے بعد ابو ظہبی فرار ہو گئے تھے، دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا۔

امیگریشن حکام نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد ملزمان کو راولپنڈی کے تھانہ وارث خان پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔

امیگریشن حکام نے ایک کارروائی میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسافر جاوید کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ