ہیڈلائنز


پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن آج پھر مل بیٹھے گی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما لیکس کے معاملے اور وزیراعظم نواز شریف کے ایوان میں آنے سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن آج پھر مل بیٹھے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ایوان میں آمد کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے 7 سوالات پہلے ہی تیار کررکھے ہیں تاہم حتمی حکمت عملی کے لئے اپوزیشن کی بیشتر جماعتیں آج سہہ پہر 3 بجے پھر مل بیٹھیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے سوالات پرمطمئن نہ کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کی پالیسی پرغورکیا ہے تاہم اگر وزیراعظم نے سوالات کے جواب دیئے لیکن اپوزیشن کو مطمئن نہ کیا تو اپوزیشن رہنما ان کے سامنے مزید سوالات رکھیں گے۔ ذرائع كے مطابق اپوزيشن نے وزيراعظم كی اسمبلی آمد پراحتجاج نہ كرنے كا فيصلہ كيا ہے تاہم اگروزيراعظم  ايوان ميں نہيں آتے يا وہ پاناما ليكس  پر اپنا موقف بيان نہيں كرتے تو اس صورت ميں حكمت عملی اس كے برعكس ہوگی۔ حكومت نے بھی اپوزيشن كی حكمت عملی كا كاؤنٹر كرنے كی كارروائی  كو گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان  كی سربراہی میں  ہونے والے اجلاس ميں حتمی شكل دی گئی جب کہ وزير اعظم نوازشريف نے  وزراء اركان قومی اسمبلی  كو سختی سے ہدايت كی كہ ہر صورت ميں  اجلاس  ميں شركت كريں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس ميں اپوزيشن كی جانب سے سب سے پہلے اپوزيشن ليڈرخورشید شاہ  تقريركريں گے، تحریک انصاف کے رہنما رہنما شاہ محمود قريشی كا كہنا ہے كہ وزير اعظم كی آمد پر تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی لیکن ان سے جوابات کا مطالبہ ضرور کیا جائے گا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 29°C Sunny
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ