ہیڈلائنز


آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر طورخم پر معمول کے بارڈر ٹریفک بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں خطے میں پائیدار امن لانے کی کوششیں جاری رکھنے اور دونوں اطراف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ