ہیڈلائنز


اپوزیشن کو نو لفٹ ، وزیر اعظم کا قومی اسمبلی میں آنے کا پروگرام کینسل

Written by | روزنامہ بشارت

حزب اختلاف نے نواز شریف کا خطاب سکون سے سننے کی مشروط یقین دہانی کرا دی ، آج خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد : اپوزیشن کا مسلسل چوتھے روز بھی دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ ۔ وزیر اعظم کی جانب سے نولفٹ ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی آنے کا پروگرام کینسل ، پانامہ لیکس پر ایوان میں پیر کو بیان دیں گے ۔ اپوزیشن نے خطاب سکون سے سننے کی مشروط یقین دہانی کرا دی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج صبح طلب کرلیا ، پانامہ پیپرز کا ہنگامہ ۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں بیان پیر تک مؤخر کردیا ۔ اپوزیشن کا چوتھے روز بھی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں احتجاج اور واک آؤٹ ۔ سپیکر ایاز صادق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم جمعہ کے بجائے پیر کو اسمبلی میں پالیسی بیان دیںگے ، ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیر اعظم کو سات سوالوں کا ہی نہیں ضمنی سوالات کا بھی جواب دینا ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کا ماحول خوشگوار رکھنے کا وعدہ مشروط قرار دیا ۔ وزیر اعظم کے ایوان میں خطاب کا پروگرام ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی علالت اور جمعہ کو وقت کی کمی کے باعث ، تبدیل کیا گیا ۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ پیر کو خورشید شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ 

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ