ہیڈلائنز


افغانستان میں مسائل کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی، جلیل عباس جیلانی

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیویارک ٹائمز کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مسائل کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں پاکستان کے خلاف چھپنے والے اداریے پر سخت درعمل کا اظہار کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے امریکی اخبار کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  امریکی اخبار نے پاک افغان تعلقات پر جانبدارانہ رائے دی، بہتر ہوتا کہ امریکی اخبار افغان مہاجرین اور سرحدی امور پر بات کرتا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں پاکستان پر ڈبل گیم اور دہشت گردوں کی مدد کے الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ طویل ہونے کی وجہ پاکستان کو قرار دیا تھا۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ