ہیڈلائنز


’’را‘‘ کا پاکستان میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مالی امداد میں ملوث ہے، دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

nafاسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں امیر جماعت اسلامی کی پھانسی پر ہمیں شدید تشویش ہے اور اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف کمزور نہیں ہے۔ صحافیوں کوہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی پر شدید تشویش ہے، ہم نہیں سمجھتے کہ اس معاملے پر ہمار ردعمل کمزور ہے، ہم نے گزشتہ روز اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور بنگلا دیش کے قائم مقام سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔ امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھی ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور امریکا اس جنگ میں ہمارا اتحادی ہے اس لیے امید ہے کہ امریکا ایف 16 طیاروں کے معاملے پر ہمارا مؤقف سمجھ جائے گا۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی امداد میں ملوث ہے اور بھارت کلبھوشن تک سفارتی رسائی مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان تک سفارتی رسائی کے حوالے سے 2 معاہدے ہیں جن میں ایک معاہدہ ویانہ کنونشن اور دوسرا پاک بھارت دو طرفہ معاہدہ ہے تاہم دونوں معاہدوں کی روشنی میں کلبھوشن تک سفارتی رسائی کی بھارتی درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کاسا 1000 اور تاپی منصوبوں کی کامیابی کے لیے افغانستان میں وسیع البنیاد امن ضروری ہے اسی لیے طورخم سرحد پر سیکیورٹی معاملات مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہےہیں اور اس سلسلے میں پاک افغان عسکری حکام رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات آسان معاملہ نہیں، یہ معاملہ 4 ملکی گروپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں 4 ملکی کمیٹی کا پانچواں اجلاس مئی کے آخر میں ہوگا جس میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائے گا تاہم اس اجلاس کی تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ