ہیڈلائنز


چوہدری نثار نے بنگلادیش میں مذہبی رہنماؤں کی پھانسیوں کا مسئلہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بنگلا دیشی حكومت كی جانب سے اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص جماعت اسلامی كے اكابرین سے رواركھے جانے والے رویئے كامسئلہ وزیرِاعظم پاكستان کے سامنے اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے مسئلے کو وزیراعظم کے سامنے اٹھاتے ہوئے كہا كہ جماعتِ اسلامی كے رہنماؤں سے كیا جانے والا سلوك غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین كی خلاف ورزی ہے، بنگلا دیش كی موجودہ حكومت كی جانب سے جماعتِ اسلامی كی جن شخصیات كو نشانہ بنایا جا رہا ہے ان كا واحد قصور یہ ہے كہ انہوں  نے آج سے 45 سال پہلے پاكستانی ہونے كے ناطے پاكستان سے وفاداری نبھائی۔ وزیرِداخلہ نے افسوس كا اظہاركرتے ہوئے كہا كہ پوری دنیا اس معاملے پرخاموش ہے لیکن  ہمیں اس غیرانسانی پالیسی كے خلاف آوازاٹھانی چاہیے۔ وزارت داخلہ كے جاری بیان كے مطابق وزیرِداخلہ كے اس مؤقف كی تائید كرتے ہوئے وزیرِاعظم نے وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ اورپرائم منسٹر سیكریٹریٹ كی باہمی مشاورت سے اس سلسلے میں واضح پالیسی مرتب كرنے كے احكامات جاری كر دیئے ہیں۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ