ہیڈلائنز


وزیراعظم کیلئے 7 سوالات تیار کئے ہیں جنکا ہر صورت جواب چاہیئے، اعتزاز احسن

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اگر اپوزیشن کی جانب سے تیار کردہ سوالات کے جواب دے کر ہمیں مطمئن کردیا تو ہم خاموش ہوجائیں گے۔ اسلام آباد اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کردہ سوالات بنانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے لئے 7 سوالات تیار کئے ہیں اور اس کا جواب ہر صورت چاہیئے، اگر وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئیں تو اپوزیشن کے سوالات کے جواب ضرور دیں، اگر وزیراعظم نے جواب دے کر مطمئن کردیا تو خاموش ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے تیار کردہ ٹی آو آرز سب کے لئے یکساں ہیں، صرف ہم نے یہ کہا ہے کہ وزیراعظم سے احتساب سے آغاز ہو،جو وزیراعظم اپنے بچوں کا سرمایہ پاکستان نہیں لاسکتے وہ دوسرے سرمایہ کار کیسے لاسکتے ہیں تاہم بلاول بھٹو زرداری جو بول رہے ہیں یہی پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے گا کہ لندن میں مے فیئراپارٹمنٹ کب خریداگیا، خریداری کا سورس کیا تھا اور اس کی خریداری کے وقت کتنا ٹیکس ادا کیا، کیا وزیراعظم آگاہ ہیں کہ بیگم کلثوم نواز اپارٹمنٹ کی خریداری کے بارے بیان دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں ان کی اور ان کے اہلخانہ کی مے فیئر اپارٹمنٹ سے کیا دلچسپی ہے، کیا وزیراعظم برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر سے آگاہ ہیں اور کیا یہ سچ ہے کہ وزیراعظم کے بیٹیوں اوربیٹی کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں شیئرزہیں۔ اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے ساری دولت کا 1950 سے اب تک کتنا ٹیکس ادا کیا۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ