ہیڈلائنز


پاناما لیکس، اپوزیشن نے وزیراعظم کو مشکل میں ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوں گے جس کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق رائے سے سوالنامہ تیار کرلیا۔ اپوزیشن کے سوالنامہ میں وزیراعظم سے پوچھا جائے گیا ہے کہ  کیا وزیراعظم نے لندن مے فیئر اپارٹمنٹس ڈکلیر کئے اور اپارٹمنٹ نمبر16، 16 اے ، 17 اور 17 اے کس کی ملکیت ہیں، ان اپارٹمنٹس کو کب خریدا گیا اور رقم کہاں سے آئی جب کہ سوالنامے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس کی خریداری کے لئے کیا انکم ٹیکس ادا کیا۔ لندن میں موجود فلیٹوں کے حوالے سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے 10 اپریل 2010 کو گارڈین میں اپارٹمنٹ کی ملکیت کا اعتراف کیا، اکتوبر 1998 میں انڈیپینڈنٹ لندن نے نواز شریف کے خاندان کو اپارٹمنٹ کا مالک قرار دیا یہی نہیں موجودہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے 8 اگست 2012 کو بیان دیا کہ لندن میں اپارٹمنٹ 94-1993 میں خریدے گئے۔ سوالنامے میں وزیراعظم سے پوچھا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے 1985 کے بعد کونسی جائیداد خریدی اورفروخت کی اور1985  کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کی ٹیکس ادا شدہ آمدن کتنی تھی۔

Sunny

12°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 44%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ