ہیڈلائنز


آرمی چیف کا امریکی کمانڈر جنرل کو فون، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نیکلسن کو فون کرکے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نیکلسن کو فون کیا اور آپریشن کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ پاک فوج کے سربراہ نے افغان سیکیورٹی فورسز کےکردار کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 2013 کے انتخابی مہم کے دوران ملتان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں آج افغانستان کے شہر غزنی میں فورسز کے آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔

Cloudy

7°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ