ہیڈلائنز


راحیل شریف کا نواز شریف سےپانامامعاملہ جلد حل کرنےپرزور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاناما لیکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے معاملہ جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔

 منگل کو ہونے والی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں پاناما لیکس کا ذکر بھی آیا۔ ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات میں پاناما لیکس پر بات چیت کی گئی۔

 

آرمی چیف نے پاناما لیکس کے بعد سے ملک کی سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا،جب کہ پاناما لیکس کے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے پر بھی زور دیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ملکی سکیورٹی اور معاشی صورت حال پر اثر انداز ہو رہی ہے، ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ملاقات میں دونوں نے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے محاسبے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق دو بڑوں کی ملاقات میں ملک بھر میں شروع ہونے والے نئے کومبنگ آپریشن پر بھی آرمی چیف چیف نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، جب کہ ملک کی مجموعی داخلی و خارجی صورت حال اور سرحدی سیکیورٹی پر بھی تفصیلی گفت گو کی گئی، ملاقات آئی ڈی پیز کی واپسی بھی زیر غور آئی، جب کہ افغانستان کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت اور پرائیوٹائزیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی معمول کے مطابق عام سی ملاقات تھی، ہمیشہ کی طرح سیکیورٹی، آپریشن ضرب عضب اور موجودہ صورت حال سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر مملکت محمد زبیر کے مطابق پاناما لیکس معاملے پر میری اطلاعات کے مطابق کوئی بات ہوئی نہ تحفظات کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کرپشن کے خلاف آرمی چیف کی فوج میں صفائی کے تناظر میں نواز شریف اور راحیل شریف ملاقات میں پاناما لیکس کا ذکر اہمیت کا حامل ہے

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ