ہیڈلائنز


مقروض ملک کے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر63کروڑ روپے خرچ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نے اب تک کتنے دورے کئے اور ان پر کتنا خرچہ آیا ،تفصیلات جان کرآپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے غیرملکی دوروںپرقوم کے63کروڑ (630ملین) روپے اڑا دیئے جبکہ اندرون ملک سفری اخراجات خزانہ پر اس بھی زیادہ بھاری ثابت ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے موٹروے پروجیکٹس کی بنیاد رکھنے کیلئے سکھر کے دورہ پرایئرکنڈیشن، فوڈاور دیگرانتظامات پر قومی خزانے کو دوکروڑ روپے کا بوجھ سہنا پڑا۔وزیراعظم کے 69غیر ملکی دوروں میں ان کے ساتھ سرکاری وفود کی شکل میں631افراد نے بھی سفر کیا ۔ وزارت خارجہ نے6 غیرملکی دوروں کی تفصیلات اس لئے فراہم نہیں کیں کہ ابھی ان کی تفصیلات اور اخراجات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اعداد و شمارکے مطابق وزیراعظم کا پسندیدہ ترین ملک امریکامحسوس ہوتا ہے جس کے انہو ں نے 18 دورے کیے۔علاوہ ازیں نواز شریف نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، بحرین، ترکی، افغانستان، ترکمانستان، کرغزستان، تاجکستان، متحدہ عرب امارات، ازبکستان، مالٹا ،سری لنکا ،تھائی لینڈ ،بھارت ،میانماراور فرانس کا بھی دورہ کیا۔ رواں سال وزیراعظم سعودی عرب، سوئٹزرلینڈاورایران کادورہ کرچکے ہیںجس پرقومی خزانے سے60کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے۔خیال رہے ان میں وزیراعظم کے دورہ برطانیہ اور اس دوران ہونے والے علاج معالجہ کی رقم شامل نہیں ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ