ہیڈلائنز


’جے آئی ٹی پرویز مشرف کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو کی گئی مبینہ دھمکی آمیز کال کاسراغ نہیں لگا سکی‘

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ جے آئی ٹی سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے مبینہ طور پر بے نظیر بھٹو کو کی گئی دھمکی آمیز کال کاسراغ نہیں لگا سکی۔خلیج ٹائمز کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ اور بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ محمد خالد قریشی نے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فرخ نسیم پر جرح کے دوران اعتراف کیا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم دھمکی آمیز کال کا سراغ نہیں لگا سکی ۔ تاہم جے آئی ٹی کے سربراہ محمد خالد قریشی نے امکان کا اظہار کیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے آفیشل فونزمیں س کسی ایک سے کال کی ہو گی ۔پراسیکیوشن کے مطابق امریکی صحافی مارک سیگل نے دعویٰ کیا تھا کہ 25ستمبر 2007کو واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے رکن لنٹوس کے آفس میں میری موجودگی کے دوران بے نظیر بھٹو کو ایک فون کال موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے نظیر بھٹو نے مشرف کی جانب سے کی گئی ’ایک بہت گھٹیا کال ‘قرار دیا تھا ۔مارک سیگل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق ملٹری حکمران نے بے نظیر بھٹو کو خبر دار کیا تھا کہ ”آپ کی حفاظت کا انحصار ہمارے (مشرف اور بے نظیر)تعلقات کی نوعیت پر منحصر ہے “۔ سیگل کے مطابق 26اکتوبر 2007کو بے نظیر بھٹو نے انہیں بذریعہ ای میل عدم تحفظ کے خوف کا اظہار کیا تھا ۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ