ہیڈلائنز


میں نے خود کواحتساب کیلئے پیش کر دیا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کے حوالے سے ٹی او آرز پرکوئی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال کے علاوہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے ٹی او آرز کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ٹی اوآرزکے معاملے پرکسی قسم کی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی۔ میں نے خود کواحتساب کے لئے پیش کردیا ہے، اگراپوزیشن پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے سنجیدہ ہے تو حکومت سے مذاکرات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے۔

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ