ہیڈلائنز


پاناما لیکس، ٹی او آرز کے معاملے پراپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے ٹی او آرز مسترد کئے جانے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج 3 بجے اپنے چیمبر میں طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں خورشید شاہ کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے ٹی او آرز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ٹی او آرز کے حوالے سے  نئی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور بی این پی عوامی کے پارلیمانی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

Cloudy

8°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 75%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ