ہیڈلائنز


یوسف گیلانی سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے نوازشریف اب خود استعفیٰ دیں، راجا پرویزاشرف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ جب یوسف رضا گیلانی پر الزامات لگے تو نوازشریف نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا لہذا انہیں چاہیے کہ اب خود اپنے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معلوم نہیں حکومت ای سی ایل میں نام ڈال کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ سیاسی لوگوں کو نت نئے ہتھکنڈوں سے پریشان کیاجارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دشمن کو جعلی میڈیکل کی بنیاد پر باہر جانے دیا گیا۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پرالزامات لگے تو نواز شریف کہتے تھے تحقیقات تک وہ مستعفی ہو جائیںٕ لہذا آج نواز شریف کو اپنے مشوروں پرخود بھی عمل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے معاملے پر متفق ہیں اور پیپلزپارٹی میں بھی اس حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے راجا پرویزاشرف اوریوسف رضا گیلانی کے نام ای سی ایل میں ڈال رکھے ہیں، یوسف رضاگیلانی پر ٹڈاپ اسکینڈل کیس  میں مقدمہ چل رہا ہے جب کہ نیب نے رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ