ہیڈلائنز


پاکستانی خاتون کو امریکی صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس مدعو کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی ممتاز شخصیت جہاں آرا کو امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے جہاں وہ اسٹینفورڈ یونی ورسٹی کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والی ساتویں گلوبل انٹرپرنیئرشپ کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ جہاں آرا پاکستان کے ایک بڑے سافٹ ویئر ہاؤس کی سربراہ اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ملک میں انتہائی سرگرم شخصیت کے حوالے سے پہچان رکھتی ہیں۔ انہیں اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ امریکی صدر باراک اوباما کے توسط سے موصول ہوا جو 23 اور 24 جون کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں جہاں آراء ’’جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری، بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش میں کاروباری تنظیم کاروں کے لیے کیا مواقع ہیں‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہاں آرا کا کہنا تھا کہ ’’میں ہمیشہ ایسے مواقعوں کی تلاش میں رہتی ہوں جہاں دنیا کو میں یہ بتا سکوں کہ ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کیا ہورہا ہے،عالمی کانفرنس کے دوران دنیا کو پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی اور جدت کے بارے میں بتانا ایک زبردست تجربہ ہوگا کیونکہ جب دنیا کو پتا چلے گا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم اقدام ہورہے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہیں اور پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ ملک میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے خدمات سرانجام دینے کے علاوہ جہاں آرا کئی سماجی مسائل جیسے کہ اظہار رائے کی آزادی اور خاص طور پر انٹرنیٹ پراظہاررائے کی آزادی کے حق میں ’’بول بھی‘‘ جیسی مہم شروع کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ عالمی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہونے پر جہاں آرا نے کہا کہ شاندار تقریب کا دعوت نامہ ملنے پر امریکی صدر اور کانفرنس کے منتظمین کی مشکور ہوں۔ واضح رہے کہ ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی کے حوالے سے جہاں آرا  کولمبیا یونی ورسٹی، نیویارک سے بھی خطاب کر چکی ہیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ