ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

بشارت نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد حتمی  نوٹی فکیشن کا

اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2013 کے انتخابات میں صدر تحریک انصاف جاوید ہاشمی ملتان کے حلقہ این اے 149 سے منتخب ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل جاوید ہاشمی  مسلم لیگ(ن) سے منسلک تھے اور وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ دو ادوار میں وفاقی وزیر رہے اور 1999 میں  جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے نواز شریف حکومت کے خاتمے کے بعد جب شریف برادران ایک معاہدے کے تحت 10 سال کے لئے سعودی عرب گئے تو انہیں پارٹی صدرکا بنا دیا گیا تھا۔

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ