ہیڈلائنز


ممکن نہیں وزیراعظم اپنے احتساب کے لیے خود ہی ٹی اوآرزطے کریں‘ سینیٹر اعتزازاحسن

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا احتساب پہلے ہوگا جبکہ ایک ایسا شخص جس پر کرپشن کے الزامات ہیں وہی ضابطہ اخلاق طے کرے یہ ممکن نہیں،اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹی او آر کا حکومت خود جائزہ لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی اوآرز متفقہ طورپرمسترد کرچکے ہیں کیونکہ حکومت کے ٹی او آرکی تحقیقات 1947ء سے شروع ہورہی تھی، حکومت اپنے ٹی اوآرزپراصرار کرتی ہے تو اپوزیشن کا اصراربھی بڑھتا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس تحقیقات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹی او آر کا حکومت خود جائزہ لے، وزیراعظم کا احتساب پہلے ہوگا جب کہ ایک ایسا شخص جس پرکرپشن کے الزامات ہیں وہی ضابطہ اخلا ق طے کرے یہ ممکن نہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اپنا اوراپنے خاندان کا نام احتساب کے لئے پیش کیا اور اب وہ روتے کیوں ہیں، پہلے نوازشریف اور پھردوسرے سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیئے، وہ تمام لوگ جن کے نام پاناما پیپرزمیں ہیں وہ اپنی تفصیلات فراہم کریں جب کہ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرمسترد کیے تو نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 67%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ