ہیڈلائنز


اپوزیشن لڑائی کے موڈ میں نہیں اس لئے حکومت مذاکرات کرے، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت سے لڑائی کے موڈ میں نہیں اس لئے حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کرے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پانامالیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر مبنی خط وزیراعظم کو ارسال کردیا اور ان سے خط کا جواب بھی مانگا ہے تاہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارے ٹٰ او آرز کو من و عن تسلیم کرلیا جائے اگ حکومت ٹی او آر کے کسی بھی ناقابل عمل پیرے کی نشاندہی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے شروع کرنے کا اس لئے کہا کیوں کہ وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ہم نے ان پر الزامات نہیں لگائے بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں آئے ہیں جب کہ وزیراعظم نے 2 بار قوم سے خطاب کر کے آ بیل مجھے مار والی بات کی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ انہیں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اس کی وضاحت کریں جب کہ آف شور کمپنیوں میں ان کے صاحبزادوں کے نام آئے ہیں، جس نےکرپشن کی، آف شور کمپنیاں بنائی، قرضے معاف کرائے انہیں کٹہرے میں لانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کے معاملے کو حل کرے اور اپوزیشن سے مذاکرات کرے تاہم اپوزیشن حکومت سے کسی قسم کا کوئی تصام نہیں چاہتی۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ