ہیڈلائنز


وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان نے پٹرول میں ملاوٹ تسلیم کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پمپس مالکان کی جانب سے پٹرول میں ملاوٹ تسلیم کر لی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس مالکان کو 2 روپے سے بھی کم مارجن ملتا ہے، مالکان پٹرول میں ملاوٹ نہ کریں تو پمپ نہیں چل سکتا۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بھی وزیر پٹرولیم نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 41 روپے فی لیٹر کم ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ بجٹ میں پٹرول پر جتنا ٹیکس رکھا وہ بھی حاصل نہیں ہو رہا، میری خواہش ہے حکومت پٹرول مفت فراہم کرے لیکن اس کے لئے صوبوں کو بھی اپنا حصہ برداشت کرنا ہوگا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ