ہیڈلائنز


پانامہ لیکس،حکومت،اپوزیشن کاکمیشن کے ٹی اوآرزمل کرتیارکرنے پراتفاق

Written by | روزنامہ بشارت

حکومت اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوبدنیتی پرمبنی قراردیکرماحول خراب نہ کرے،جہانگیرترین , حکومت کے ٹی اوآرزنہیں مانے جائیں گے تواپوزیشن کے بھی نہیں مانیں گے،سعد رفیق                                             اسلام آباد : حکومت اوراپوزیشن نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمل بیٹھ کرتیارکرنے پراتفاق کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کاکہناہے کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوبدنیتی پرمبنی قراردیکرماحول خراب نہ کرے ۔وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کاکہناہے کہ اپوزیشن کے ٹرم آف ریفرنس ٹرم آف ریونج ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیرترین نے کہاکہ ایشوپانامہ لیکس کاہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق حسین نوازکے بیانات میں تضادہیں ۔حکومت اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوبدنیتی قراردیکرماحول خراب نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ قوم چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوں اورحقیقت سامنے آئے ۔ہمارامقصدپانامہ لیکس پرمرکوزانکوائری ہے ۔حکومت پہلے ہی اپوزیشن پرمشاورت کرکے ٹی اوآربناتی تومعاملہ اس نہج پرپہنچتا ہی نہ ۔اگرمتفقہ ٹی اوآرزبناتے اورمتفقہ کمیشن بنایاجائے توفیصلہ قبول کریں۔وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کانام نہیں ان کے بچوں کانام ہے ،حکومت کے ٹی اوآرزنہیں مانے جائیں گے تواپوزیشن کے بھی نہیں مانے جائیں گے ۔ٹی اوآرزپرمل بیٹھناہوگاایک دوسرے کوچورچورکہنے سے چہرے گندے کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ٹی اوآرزصرف وزیراعظم کے گردگھومتے ہیں ٹی اوآرزہمیشہ حکومت بناتی ہے

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ