ہیڈلائنز


ایبٹ آباد :عنبرین کو سہیلی کی شادی میں مدد کرنے پر قتل کیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

پولیس نے مقتولہ کی ماں سمیت پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا ، رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے واقعے کو دو خاندانوں کا معاملہ قرار دے دیا

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں بے لگام جرگے نے قانون کو دفن کر دیا ، پسند کی شادی کرنے والی صائمہ کو قتل کیا ، ایک ہفتے بعد اس کی سہیلی عنبرین کا پہلے گلا دبایا پھر جلا دیا ۔ پولیس نے مقتولہ عنبرین کی ماں سمیت پندرہ ملزم گرفتار کرلیے ۔ ایک ہفتہ پہلے جلائی گئی لاش کا معمہ حل ، سہیلی کی شادی میں معاونت جرم بن گئی ، غیر قانونی جرگہ دو زندگیاں کھا گیا ۔ پہلے صائمہ پھر عنبرین قتل پولیس نے 15 ملزم پکڑ لیے ۔ ایبٹ آباد کے گاؤں مکول پائیں میں کونسلر پرویز کے گھر غیر قانونی جرگہ ہوا ، جس میں پسند کی شادی کرنے والی صائمہ کی رازدار سہیلی عنبرین کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ عنبرین کو پھندا ڈال کر مارا گیا پھر گاڑی میں لاش جلا دی گئی ۔ صائمہ کو ایک ہفتہ پہلے ہی قتل کر دیا گیا تھا ۔ میڈیا نے آواز اٹھائی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی ۔ غیر قانونی جرگے میں شریک مقتولہ عنبرین کی ماں سمیت پندرہ ملزم گرفتار کرلیے ۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ عنبرین کو کونسلر پرویز زبردستی گھر سے لے کر گیا ، ماں نے روکا تک نہیں ۔ دوسری طرف حکومتی رکن کے پی اسمبلی آمنہ سردار نے اسے جرگے کے بجائے دو خاندانوں کا معاملہ قرار دے دیا ۔ خیبرپختونخوا میں بے لگام جرگے زندگیاں چھین رہے ہیں لیکن پولیس اور حکومت جرم ہونے تک خاموش تماشائی بنی رہتی ہے

 

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ