ہیڈلائنز


ممتاز قادری کو سلمان تاثیر کے قتل پر اکسانے والے مفتی حمید کو برطانیہ نے ویزہ دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  ممتاز قادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے حوالے سے اکسانے والے مفتی حمید قریشی کو برطانیہ نے مخصوص مدت کے لئے ملٹی پل ویزہ دے دیا ہے مفتی حمید قریشی نے اپنی ایک جذباتی تقریر میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو توہین رسالت کا مرتکب قرار دے کر انہیں واجب القتل قرار دیا تھا اس محفل میں ممتاز قادری بھی موجود تھا قاری حمید قریشی کی تقریر سے متاثر ہو کر ممتاز قادری جو کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی سیکیورٹی پر مامور تھا نے سرکاری گن سے سلمان تاثیر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا حالانکہ سابق گورنر نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں حضورؐ کی شان میں گستاخی کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ میں گستاخ رسولؐ پر لعنت بھیجتا ہوں اس کے باوجود کانسٹیبل ممتاز قادری نے مفتی حمید قریشی کے فتوے کو عملی جامع پہنایا ۔ قابل فکر بات یہ ہے کہ برطانیہ کا بھی اس حوالے سے دہرا معیار ہے ایک طرف برطانوی حکومت مسلمانوں پر شدت پسندی کا الزام لگاتی ہے اور دوسری طرف معاشرے میں عدم برداشت کا درس دینے والے مفتی حمید قریشی جیسے نام نہاد دینی رہنماؤں کو ویزے بھی جاری کرتی ہے اور پھر جب انگلینڈ یا یورپ میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو سب مسلمانوں پر شک کیا جاتا ہے آن لائن نے اس حوالے سے مفتی حمید قریشی سے رابطہ کیا تو دن دو بجے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس ایجنسی نے میرے بارے میں معلومات دی ہیں اور فون منقطع کر دیا اس کے بعد رات آٹھ بجے رابطہ کیا گیا تو فون اٹینڈکرنے والے نے اپنا نام نہیں بتایا البتہ اتنا ضرور کہا کہ مفتی حمید قریشی تو بدھ کی صبح برطانیہ جا چکے ہیں ۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ