ہیڈلائنز


پولیس اہلکار کو تھپڑمارنے والا سابق چیرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری کا بیٹا نکلا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور پولیس اہلکار کا معاملہ نیا رخ اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت اہلکار کو تھپڑ مارنے والا نیئر بخاری کا بیٹا نکلا جسے وہ اپنا محافظ بتاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری ایف ایٹ کچہری پہنچے تو اسلام آباد میں شدید سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت کے مرکزی دروازے پر کھڑے ہیڈ کانسٹیبل ریاض نے انہیں تلاشی دینے کا کہا جس پر نیئر  بخاری غصے میں آ گئے اور اسے دھکے دیئے جب کہ اسی دوران ان کے ساتھ کھڑے شخص نے بغیر سوچے سمجھے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا اور سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں دیں۔ نیئر بخاری اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی کے واقعہ اس وقت ایک نیا رخ اختیار کرگیا جب اہلکار کو تھپڑ مارنے والا نیئر بخاری کا بیٹا نکلا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے شخص کو نیئر بخاری اپنا محافظ بتاتے رہے لیکن وہ ان کا بیٹا اجرار بخاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو چلائے جانے کے بعد اہلکار کو تھپڑ مارنے والے شخص کی نشاندہی ہوئی جس پر نیئر بخاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تھپڑ مارنے والے شخص سے متعلق کسی بھی قسم کے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ