ہیڈلائنز


نیب نے ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی سمیت 3 نئی انکوائریوں کی منظوری دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سمیت 3 نئی انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تین نئی انکوائریاں شروع کرنے اور ایک ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیب کی جانب سے منظور کردہ انکوائریوں کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کے خلاف پرابیٹنڈٹ فنڈز کے غیرقانونی استعمال اور بھرتیوں کی انکوائری ہوگی جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اعظم اقبال صدیقی کے خلاف ضابطہ اثاثوں کی خریداری پر انکوائری ہوگی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے سابق چیئرمین نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال کے خلاف انکوائری منظور کی گئی، اسی طرح سی ڈی اے افسر کے خلاف نان کوالیفائیڈ فرم کو کام دینے کی انکوائری ہوگی جب کہ لیکوڈیٹر نیشنل کنسٹرکشن کمپنی کے ایم ڈی نادر شاہ کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 30%
Wind: NW at 22.53 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ