ہیڈلائنز


وزیراعظم کا پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس :یکم مئی کو پی ٹی آئی جلسے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

 وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی جب کہ دھکم پیل کی وجہ سے متعدد خواتین زخمی بھی ہو گئی تھیں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر بھی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر عمران خان نے معافی بھی مانگی تھی اور آئندہ جلسوں میں خواتین کے لئے سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 37%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ