ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے شیشہ کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے شیشہ کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شیشہ کی روک تھام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے شیشہ کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت ایک ماہ میں شیشہ مصنوعات کی درآمدات پر پابندی سے متعلق رپورٹ جمع کروائے۔ سپریم کورٹ نے 2005ء کے عالمی معاہدہ برائے تمباکو نوشی روک تھام پر بھی جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے جواب طلب کیا کہ شیشہ سینٹرز پر پابندی کے باوجود شیشہ اسموکنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں بھی شیشہ رکھنے لگے ہیں۔ شیشہ پینا مضر صحت ہے۔ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس پر جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ عدالت میں محض سادہ بیان دینے کی بجائے کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ عدالت نے حکومت سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ