ہیڈلائنز


ریحام خان نے ’عزیزی ُکی مخبری جھٹلادی، زبردست اندازمیں تردیدکردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ریحام خان کی طرف سے وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوالگائے جانے کی خواہش کے اظہار کادعویٰ کیے جانے کے بعد ریحام خان نے بھی باضابطہ تردید کردی ہے اور کہاہے کہ گورنر کا کردار ایک رسمی سربراہ کا ہوتاہے جبکہ وہ کام کرنیوالوں میں سے ہیں ۔
نیونیوز پر اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ ’امریکہ سے ملنے والے ایف 16طیاروں کی بحث چھڑچلی ہے ، ہمیں بات تو زہریلی مٹھائی ،زہریلے دودھ اور پانی کی کرنی چاہیے تھی لیکن ہمیں لوگوں کے کانوں میں زہربھرنے سے فرصت نہیں ، ہمارے سیاستدان کیاکم تھے کہ میڈیانے بھی یہی راہ چن لی ،باتیں بناناہماراہنر ہے لیکن گزشتہ ہفتے سے لگ رہاہے کہ یہ ہنر بھی ہم کھورہے ہیں ‘۔اُنہوں نے کہاکہ’ کرسی کے عشق میں الفاظ پر قابونہیں رہا، ان لوگوں کو بھی نہیں بخشتے جوکم ازکم اس ہفتے تو خبروں میں نہیں تھے ، ایک صاحب کی تخلیقی صلاحیت کی تو داد دینا پڑے گی کیونکہ اُنہوں نے مجھے مجبور کردیاکہ میں بھی ان کے پروگرام کا حصہ دیکھوں ، اگر پروگرام دکھانے کا شوق تھا تومجھے ڈی وی ڈی بھی بھیج سکتے تھے ‘۔ 
اس کے بعد نشر ہونیوالے ویڈیو کلپ میں سہیل احمد المعروف عزیزی نے کہاکہ ”ریحام خان صاحبہ نے وزیراعظم کو یہ تجویز دی کہ آپ اگر کے پی کے کا گورنر لگادیں کہ تومیں اس صوبے کی حکومت کو نتھ ڈال سکوں اور وہ مجھ سے ترے ہی رہیں گے“ ۔ 
ریحام خان کہاکہ ” اگر تھوڑی سی تحقیق کرلیتے توبہترتھا، میں اس گمان میں ہوں کہ سب سے زیادہ گوگل پرسنالٹی ہوں ، پنجابی میری زبان نہیں ہے ،لہٰذا ’نتھ‘ کا مطلب تونہیں سمجھ سکی لیکن اگرطنز کا مطلب نہیں سمجھے تو یہ ایک باضابطہ تردید ہے ، اگرآپ میرے بارے میں تھوڑا جانتے تو آپ کو معلوم ہوتاکہ میں کام کرنیوالوں میں سے ہوں او رمیراخیال ہے کہ گورنر کاکردار ایک رسمی سربراہ کاہے ‘۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ