ہیڈلائنز


اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ وزیراعظم سے فوری استعفی طلب نہ کیا جائے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد- اپوزیشن جماعتوں کا پانامہ لیکس تحقیقاتی کمیشن کے 15 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہو گیا ہے، اپوزیشن جماعتیں نئے متفقہ ٹی او آرز کی روشنی میں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف سے فوری استعفی طلب نہ کیا جائے-اپوزیشن جماعتوں کے ٹی او آرز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بنایا جائے تاہم اس متن میں وزیر اعظم کے استعفے کا کوئی ذکر نہیں- اپوزیشن کے متفقہ ضابطہ کار کا متن تیار کر لیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان کی تحقیقات کرائی جائیں اور وزیر اعظم اپنے اور اپنے -خاندان کے اثاثہ جات کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اعلان کریں-اپوزیشن نے متفقہ طور پر پندرہ نکات پر مشتمل ضابطہ کار منظور کرلیا ہے، متن میں کہا گیا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو ٹی او آرز کا سارا عمل اپوزیشن کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا--حیرت کی بات یہ ہے کہ ساری اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق ہیں لیکن ٹی اوآرز میں اس کا کوئی ذکر نہیں-

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ