ہیڈلائنز


چیف جسٹس کی سربراہی میں پاناما لیکس پر کوئی اجلاس نہیں ہوا، سپریم کورٹ کی تردید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پاناما لیکس پر ججز اجلاس سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں پاناما لیکس سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں ججز کا کوئی اجلاس نہیں ہوا اور پاناما لیکس کے معاملے پر معزز عدالت کے جج صاحبان نے کوئی مشاورت نہیں کی۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں  کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے دورہ ترکی  کے بعد آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے پاناما لیکس کے معاملے پر ججز سے مشاورت کی ہے۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ