ہیڈلائنز


آرمی چیف نے ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ کی منظوری دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں ، تربیت اورپیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا جب کہ ملک بھر میں کومبنگ آپریشن آپریشن کا جامع منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں آپریشنل تیاریوں ، تربیت اورپیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل پر فوج، ایف سی  اور رینجرز کے جوانوں کو خراج  تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں کومبنگ آپریشن سے متعلق جامع منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 25%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ