ہیڈلائنز


نواز شریف کا استعفیٰ ، سیا سی پا رٹیا ں تقسیم ہو گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : اپوزیشن وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر تقسیم ہوگئی ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق استعفے کے حق میں جبکہ اے این پی اور ایم کیو ایم ، قومی وطن پارٹی اور بی این پی عوامی نے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں جا ری ہے ۔ مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملاقاتیں جاری ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر تاحال متفق نہیں ہوسکی ہیں ، عمران خان اور بلاول بھٹو تو وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ق اورعوامی مسلم لیگ نے بھی وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ اے این پی ، ایم کیو ایم ، قومی وطن پارٹی اور بی این پی عوامی نے وزیر اعظم سے استعفے کا واضح مطالبہ نہیں کیا ہے ۔ اپوزیشن اجلاس میں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ