ہیڈلائنز


اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالنے کے احکام نظرانداز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے ویب سائٹ پرڈالنے کے احکام کو نظرانداز کرتے ہوئے اثاثوں کی تفصیلات  ویب سائٹ پر شائع نہیں کی اور مؤقف اپنا یا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالنے کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی قانون سازی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پرڈالنے کے حوالے سے ہدایت دیے کئی روز گزر گئے ہیں مگر الیکشن کمیشن نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمشین ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس لئے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر اپ لوڈ نہیں کی جائیں گی۔اگر حکومت چاہتی ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پراپ لوڈ کی جائیں تو اس حوالے سے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں قانون سازی کی جائے ۔ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات کتابی شکل میں شائع کر دی ہیں اگر کسی کو یہ تفصیلات چاہیں تو وہ الیکشن کمیشن سے اثاثوں کے تفصیلات کی کاپی خرید سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن سے نیب حکام نے سرکاری طور پر اثاثوں کی ایک کاپی حاصل کر لی ہے جو الیکشن کمیشن نے چئیرمین نیب کے خط پر انہیں مہیا کی ہے ۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: S at 11.27 km/h
Tuesday 25°C / 36°C Sunny
Wednesday 23°C / 32°C Thunderstorms
Thursday 26°C / 31°C Scattered thunderstorms
Friday 23°C / 35°C Sunny
Saturday 27°C / 39°C Sunny
Sunday 29°C / 41°C Sunny
Monday 33°C / 42°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ