ہیڈلائنز


شریف فیملی کے دفاع میں 7 ارب کے اشتہارات دیئے گئے: احمد قریشی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار احمد قریشی نے اپنے تجزیاتی پروگرام ’ایٹ کیو ‘ میں حالات حاضرہ پر تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں ’ن ‘ لیگ میڈیا سیل سیاسی بحران کو حل کرنے کی بجائے ملک کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔ اگرچہ حکومتی میڈیا سیل کا کام معاملات سلجھانا ہوتاہے ۔ لیکن وزیراعظم ہاﺅس کا میڈیاسیل جسے کہا جاتا ہے کہ محترمہ مریم نواز کی زیر نگرانی ہے وہ معاملات کو مزید بگاڑ رہا ہے۔

نئی بات کے مطابق احمد قریشی نے مزید بتایا کہ حکومت کو اپنے دفاع اور اپوزیشن کے الزامات میں اپنی صفائی دینے کے لئے انہوں نے بذات خود وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کو ایٹ کیو میں مدعو کیا۔ لیکن وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ البتہ اس ضمن میں اہم پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف نے نواز لیگ کے میڈیا سیل کو ’نیب ‘ میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ المیہ یہ ہے کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کی طرف جارہا ہے لیکن نواز لیگ اور کابینہ میں موجود سنجیدہ سیاستدان مدبرانہ کردار ادا کرنے کی بجائے خاموشی سادھے بیٹھے ہیں، پروگرام میں مدعو مہمان اور تحریک انصاف کے MNA مراد سعید نے احمد قریشی کو بتایا کہ اسمبلی میں جب انہوں نے حکومتی اشتہارات پر آنے والے مصارف پر سوال اٹھایا تو وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے انہیں جواب میں 7 ارب سے زائد کی مالیت بتائی۔ جبکہ مراد سعید کے بقول حکومت نے شریف فیملی کے دفاع اور اپوزیشن کے خلاف اشتہارات کے مصارف مالیات عامہ سے ادا کئے۔مراد سعید نے مزید بتایا کہ عسکری قیادت کی ہتک میں جاری سوشل میڈیا مہم کو وزیراعظم ہاﺅس میں سٹریٹجک میڈیا کمیونیکیشن سیل چلارہا ہے ۔  مراد سعید نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف نواز لیگ کی جانب سے شریف فیملی کے دفاع میں مالیات عامہ سے سرکاری اشتہارات جاری کرنے پر نیب میں کارروائی کرنے جارہی ہے ، احمد قریشی نے کبیر خان کے خلاف کراچی ائیرپورٹ پر احتجاج کرنے والے سینئر صحافی بدر شاہ کی تعریف میں کہا کہ گھس کر مارنے والے ایک احتجاج پر دم دبا کر بھاگ گئے۔ اس موقع پر احمد قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارتی مہمانوں کو اپنے ہاں خوش آمدید کہتی ہے لیکن متعصب اور نفرت پرست بھارتیوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

Mostly sunny

20°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 41%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ