ہیڈلائنز


طلاق کے وقت الطاف حسین نے بیوی کو22کروڑروپے ادا کیے: خالد شمیم کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عمران فاروق قتل کے گرفتار ملزم خالد  شمیم نے کہا ہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی بیوی کو طلاق کے وقت 22کروڑ روپے ادا کیے،رقم رضا ہارون اوربابر غوری نے چائنہ کٹنگ کے ذریعے حاصل کر کے لندن بھجوائی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ریکارڈ کیے گئے ویڈیو بیان میں عمران فاروق قتل کیس کے ملزم  خالد  شمیم کا کہنا تھا کہ متحدہ قائد کو سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خطرہ تھا،کراچی کی رابطہ کمیٹی معاملے پر غیر جانبدار رہے اور اپنے کسی بھی ایسے عمل سے کارکنوں کو گمراہ نہ کرے جس کا خمیازہ آئندہ اورموجودہ نسل کو بھگتنا پڑے۔ملزم خالد شمیم نے مصطفی کمال سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل میں ہے ،اسے اسلام آباد میں رہائش کے لیے گھر درکار ہے تاکہ وہ اپنی نظر بندی کی درخواست دے سکے۔الطاف حسین کی طلاق کے بارے میں خالد  شمیم کا کہنا تھا کہ طلاق کے وقت متحدہ قائدنے اپنی بیوی کو 22کروڑ روپے ادا کیے،رقم رضا ہارون اوربابر غوری نے چائنہ کٹنگ کے ذریعے حاصل کر کے لندن بھجوائی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنماءرضا ہارون کا کہنا ہے کہ وہ  خالد شمیم  کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہوں نے کوئی رقم اکٹھی کر کے لندن بھجوائی ہے۔

Partly cloudy

23°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 90%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ