ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن کی لسٹ اپڈیٹ : آصف زرداری اور بلاول زرداری دو الگ جماعتوں کے سربراہ بن گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے اپنی سائٹ پر سیاسی جماعتوں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی اپ ڈیٹ کی گئی لسٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ باپ اور بیٹا دو الگ سیاسی جماعتوں کے سربراہ بن گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر بن گئے جبکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آصف زرداری سے قبل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر امین فہیم تھے۔الیکشن کمیشن کی اپ ڈیٹ کی گئی لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد327ہو گئی ہے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ