ہیڈلائنز


پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست واپس لے لی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عبدالرشید قتل کیس میں سابق پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست واپس لے لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویزمشرف کے وکیل ملک طاہرنے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف درخواست کی ضرورت نہیں، انہوں نے اپنے موکل کی ٹرائل کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے نئی درخواست دائر کردی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست واپس لینے دی جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست منظورکرلی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید اوران کی والدہ کے قتل سے متعلق مقدمے میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکھے ہیں۔

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 93%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ