ہیڈلائنز


تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومت کے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور حکومتی پراپیگنڈے سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکا نے فیصلہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پرکئے جانے والے  پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جایا جائے گا اور مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمیشن جانے کا اعلان کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے خیراتی اداروں کی رقم آف شور کمپنیوں میں لگائے ہیں۔

 

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ