ہیڈلائنز


وزیراعظم سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے بجائے آف شور اکاؤنٹس کی وضاحت کریں، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس پر سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے بجائے اپنی آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس کی وضاحت کریں۔ سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریری طور پر واضح کر چکے ہیں کہ انھوں نے کسی سے بھی قرضے معاف نہیں کروائے اور وہ غلط الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے، اگر ان کے پاس کسی کے غلط کام کے ثبوت ہیں تو انھیں اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے اور معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیئیں۔ پاناما لیکس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں اکاؤنٹس پر وضاحت کے بجائے شریف فیملی اپنے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے لئے حکومتی مشینری کا استعمال کر رہی ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ