ہیڈلائنز


پاناما لیکس کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وفاقی وزیر قانون

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے جب کہ پاناما لیکس پر بنائے جانے والے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کے معاملے پر تنقید برائے تنقید سے کام لے رہی ہے جب کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اپوزیشن بتائے وہ چاہتی کیا ہے۔ زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے جواب میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں  جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا جاچکا ہے جس کا فیصلہ چیف جسٹس کے یکم مئی کو وطن واپس آنے کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 2 مئی کو اجلاس اس لیے رکھا تاکہ تب تک سپریم کورٹ سے کوئی جواب آجائے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ