ہیڈلائنز


جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے آذربائیجان نے دلچسپی ظاہر کی ہے,کئی ممالک نے پاکستان سے میزائل سسٹم خریدنے کیلیے بھی رابطہ کیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  رانا تنویر حسین نے بتایا ہے کہ آذربائیجان جے ایف 17 تھنڈر خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا جنگی ساز وسامان کمرشل بنیادوں پر کئی ممالک میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے آذربائیجان نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کا فخر اور مستقبل کیلیے نہایت اہم ہے۔ جبکہ کئی ممالک نے پاکستان سے میزائل سسٹم خریدنے کیلیے بھی رابطہ کیا ہے۔ پاکستان 300 کلومیٹر سے کم رینج کے میزائل سسٹم کی فروخت پر غور کر رہا ہے۔ جدید ترین پستول پی او ایف آئی سے خریدنے کا امریکی آرڈر بھی ملا ہے۔ پاکستان ترکی کو سپر مشاق 52 بھی فروخت کرے گا۔ جبکہ دوسری جانب چین سے ٹرائل پر زی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر لیے گئے ہیں۔ کامیابی کی رپورٹ پر چین سے مزید جنگی ہیلی کاپٹر خریدیں گے۔ جبکہ روس، چیک ری پبلک ،بیلاروس سے ایم آئی 17 کی اپ گریڈیشن کیلیے بھی رابطے میں ہیں

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 61%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ