ہیڈلائنز


جلسے میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے ہی کارکن تھے،عظمیٰ کاردار, خواتین سے بدسلوکی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم:تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خواتین سے بدسلوکی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 پی ٹی آئی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے عمران خان کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کے دوران خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ناقص انتظامات کا ذکر کیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ 24 اپریل کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسے میں شریک خواتین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے ہی کارکن تھے، جلسے کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے متعدد واقعات پیش آئے جس کی اصل وجہ ناقص انتظامات تھے۔ پی ٹی آئی کے جلسوں میں پہلے بھی خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثرہورہی ہے، اس لیے ایسے واقعات کا سد باب کرنے کے لئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خاتون رہنما کے شکایتی خط پر عمران خان 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے، نعیم الحق کمیٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ  نفیسہ خٹک، کرنل (ر) یونس علی رضا اور طلعت نقوی کمیٹی کے رکن ہوں گے، کمیٹی ویڈیو اور تصویری شواہد کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ