ہیڈلائنز


جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے 2مرکزی رہنمائوں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں صلح کروادی جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے لاہور میں اپنی متنازع تقریر کے حوالے سے جہانگیر ترین سے معذرت بھی کر لی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان نے جہانگیر ترین اورشاہ محمود قریشی کوملک کی سیاسی صورتحال اورپارٹی کے مفاد میں باہمی اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی جس پرجہانگیر ترین نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پارٹی میں اختلافات نہیں ہونا چاہیے جس پرشاہ محمود قریشی نے بھی اپنی متنازع تقریر پرجہانگیر ترین سے معذرت کر لی جس کے بعد عمران خان اور علیم خان کی موجودگی میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ بعد ازاں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان ایک ہی گاڑی میں جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 50%
Wind: S at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 16°C Sunny
Monday 10°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ