ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں شیخ رشید کوعمران خان کے ساتھ نہیں بلکہ ایک کونے میں بیٹھایا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ نہیں بلکہ ایک کونے میں بیٹھایا گیا ہے ۔
شیخ رشید عمومی طور پر جلسوں اور دھرنوں میں عمران خان کے ساتھ ساتھ نظر آتے تھے اور سٹیج پر بھی عمران خان کے ساتھ ہی بیٹھا کرتے تھے لیکن  انہیں عمران خان کے ساتھ سٹیج پر نہیں بیٹھایا گیا۔شیخ رشید سٹیج پر تو موجود ہیں لیکن ایک سائیڈ پر بیٹھے ہیں ،ماضی کی طرح توقع کی جارہی تھی کہ اس بار بھی شیخ رشید عمران خان کے ہمراہ بیٹھیں گے  لیکن ایسا نہیں ہوا اور انہیں ایک کونے میں ’لگا‘دیا گیا ہے۔
جلسے کے آغاز میں عمران خان پر بنائی گئی ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے بارے میں بتایا گیا جبکہ شوکت خانم کی تعمیر کے حوالے سے بھی شرکاءکو ڈاکومینٹری کے ذریعے آگاہ کیا گیا ۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ