ہیڈلائنز


نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا نام بے نظیر سے تبدیل کر کے لیاقت علی خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ رکھ دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

فتح جنگ : وفاقی حکومت نے زیر تعمیر نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ فتح جنگ کا نام بے نظیر سے تبدیل کر کے لیاقت علی خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ رکھ دیا ہے جس کا سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام زوروشور سے جاری کر دیا گیا ہے اور اس سال کے آخر تک ائیر پورٹ فنگشنل ہو جائے گا ۔دریں اثناء لیاقت علی خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ فتح جنگ پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نیلم سلطانہ خٹک نے ائیر پورٹ کا دورہ کیا اور ائیر پورٹ انتظامیہ کوسیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے یاد رہے کہ اس ائیر پورٹ پر تعمیراتی کاموں کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنیوں کے پاس ہے اور کثیر تعداد میں غیر ملکی جس میں چائنہ اور دوسرے ممالک کے لوگ شامل ہیں کام کر رہے ہیں

Showers

9°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 84%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ