ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل، پورے ملک سے قافلے اسلام آباد روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مختلف شہروں سے قافلے وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے اپنے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں سے قافلے شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد کے این نائن پارک میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 6 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے جلسے کو ایف نائن پارک تک محدود رکھنے کے لئے ریڈزون کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے ذاتی اختلافات کو بھلا کر ایک ہی جلوس لے کر اسلام آباد پہنچنے کے احکامات کے باوجود لاہور سے تحریک انصاف کے دو مختلف قافلے جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہے ہیں، ایک قافلہ چوہدری سرور کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی جانب روانہ ہو گا جب کہ دوسرے کی قیادت شفقت محمود کریں گے۔ اس کے علاوہ روالپنڈی، جہلم، چکوال، پشاور، صوابی، مردان اور دیگر قریبی شہروں سے بھی قافلے یوم تاسیس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسے کے لئے کرسیاں لگا دی ہیں وزیراطلاعات پرویز رشید گن کر بتائیں گے کہ کتنی ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ