ہیڈلائنز


وزیراعظم آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز عمران خان کے گڑھ سے کرینگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہفتے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے جب کہ اس دوران وہ عوامی اجتماعات سے خطاب اور ترقیاتی منصوبوں كے آغاز كابھی اعلان كریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے جس کا آغاز وہ عمران خان کے سیاسی گڑھ خیبرپختونخوا سے کریں گے جہاں وہ مانسہرہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور ترقیاتی منصوبوں كے آغاز كا بھی اعلان كریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سی پیك پراجیكٹس سمیت توانائی منصوبوں كا دورہ بھی كریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف خیبرپختونخوا كے بعد سندھ اوربلوچستان میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب كریں گے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں كا دورہ كریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آخر میں پنجاب میں جلسے اورترقیاتی منصوبوں كاجائزہ لیں گے جب كہ منصوبوں كے افتتاح اورسنگ بنیاد بھی ركھیں گے۔

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ