ہیڈلائنز


پاکستان نے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی معاہدے ’’پیرس کلائی میٹ ڈیل‘‘ پر دستخط کردیئے

Written by | روزنامہ بشارت

نیو یارک: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ماحولیاتی تحفظ کے عالمی معاہدے ’’پیرس کلائی میٹ ڈیل‘‘ پردستخط کردیئے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 175 ممالک کے سربراہان اورحکومتی نمائندوں نے پیرس کلائمیٹ ڈیل دستخط کئے ، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کی۔ اس معاہدے کے تحت عالمی برداری اب قانونی فریم ورک کے تحت عالمی درجہ حرارت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ معاہدے پردستخط کے موقع پرچوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان عالمی حدت میں اضافے کے بڑے ذمہ دارملکوں میں شامل نہیں ہے لیکن اسے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بھی واضع کیا ہے. ہم ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کررہے ہیں۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ مشترکہ کوششوں اورجامع حکمت عملی کے ذریعے ہی اس مسئلے پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ ترقی پذیر ملکوں میں ماحولیاتی اقدامات کے لئے مناسب وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پیرس کلائمیٹ ڈیل ایک اہم سنگ میل ہےتاہم اقوام متحدہ کو معاہدے پرمکمل عملدرآمدیقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اورمربوط کوششیں کرنی چاہئیں۔ پیرس کلائمیٹ ڈیل پرعالمی برداری کے رہنماؤں کے دستخط کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بان کی مون نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک ابتداء ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کی خاطر ہمیں فوری طور پر اپنی کوششوں کو تیز کر دینا چاہیے تاہم ڈیل پر دستخط کرنے والے ممالک کی پارلیمنٹ  اس کی توثیق کریں گی جس کے بعد داخلی سطح پر اس پر عملدرآمد شروع ہو سکے گا۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ